Thursday, August 5, 2021

وزیراعظم کا رحیم یار خان میں مندر پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم

وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے رحیم یار خان میں مندر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو مندر پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

عمران خان نے مندر کی حفاظت میں غفلت برتنے پر پولیس کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ مندر کو جلد بحال کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VygmX4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times