Saturday, August 7, 2021

امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی

امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی

امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم امریکی شہری فوری طور پر دستیاب پروازوں کے ذریعے افغانستان چھوڑ دیں۔

دوسری جانب نیو یارک میں اقوام متحدہ کی نمائندہ ڈیبورہ لیونز کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے 31 صوبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

مسئلہ افغانستان پر ڈیبورہ لیونز نے سلامتی کونسل سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہرات، قندھار اور لشکر گاہ کی صورت حال انتہائی سنگین ہے۔ افغانستان کے شہر ہرات، قندھار اور لشکر گاہ میں طالبان کے مبینہ تشدد سے اب تک ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

اجلاس میں ڈیبورہ لیونز نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کا خطرناک اور تباہ کن مرحلہ شروع ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے افغانستان کا انفراسٹکچر بری طرح سے تباہ ہو رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fGAptI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times