Saturday, August 14, 2021

افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردوں کی افزائش گاہ بننے سے روکنا ہو گا:برطانوی وزیراعظم

وزیراعظم بورس جانسن

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ یا کسی بھی اور طاقت کو ملٹری آپریشن کے ذریعے افغانستان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغانستان سے اپنے سفارت کاروں کی واپسی کے باوجود کابل حکومت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ افغان جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

 صحافیوں سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم خطے میں اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردوں کی افزائش گاہ بننے سے روک سکتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمیں برطانیہ یا کسی اور طاقت کے افغانستان کے ملٹری یا جنگی حل سے متعلق استعداد پر حقیقت پسند ہونا چاہیئے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ برطانیہ افغانستان میں اپنے کردار خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں “انتہائی فخر” محسوس کرتا ہے اور ہمیں اب افغانستان سے منہ نہیں موڑنا چاہیئے۔

بورس جانسن نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے حکام کابل جائیں گے جہاں وہ برطانیہ کی مدد کرنے والے شہریوں اور افغانی مترجموں کی برطانیہ منتقلی کے انتظامات کریں گے۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے اپنے 3 ہزار سفارت کاروں اور شہریوں کی افغانستان سے بحفاظت وطن واپسی کے لیے 600 فوجی اہلکار بھیجے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3CHgK6R

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times