Friday, August 6, 2021

پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ، پائلٹس محفوظ

 پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے نزدیک پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے جاری کردہ بیان کے طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران حادثہ پیش آیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں زمین پر کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جبکہ دونوں پائلٹ بھی جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا۔

اس سے قبل ستمبر 2020 میں بھی اٹک کے علاقے پنڈی گھیپ میں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم پائلٹ بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیارے گرنے کے چند واقعات ماضی قریب میں پیش آئے ہیں جن میں ہوا بازوں نے جامِ شہادت بھی نوش کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iuBt5P

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times