Monday, August 2, 2021

سعودی حکومت کا ملازمین کے حوالے سے وضاحت سامنے آگیا

سعودی حکومت کا ملازمین کے حوالے سے وضاحت سامنے آگیا

سعودی حکومت نے نجی سیکٹر میں ملازمین کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم وضاحت پیش کی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود سے آن لائن استفسار کیا گیا تھا کہ نجی اداروں میں ہفتے کی دو چھٹیوں کا فیصلہ ہوا ہے یا نہیں؟ وضاحت کردیں۔

وزارت نے جواب دیا کہ نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

سعودی وزارت افرادی قوت کا کہنا تھا کہ جب بھی ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ہوگا اس کا اعلان وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر باقاعدہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ان دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ نجی شعبے میں بھی ملازمین کو ہفتے کی دو چھٹیاں دی جائیں گی لیکن اب حکومت کی وضاحت آگئی۔

وزارت افرادی قوت نے وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ خبروں کی تردید کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3A0avsG

0 comments:

Popular Posts Khyber Times