Tuesday, August 17, 2021

افغان طالبان کا خواتین ڈاکٹرز کو بلا خوف کام جاری رکھنے کی ہدایت

افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی کا کابل میں اسپتال کا دورہ

افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی نے کابل میں ایک اسپتال کا دورہ کرکے خواتین ڈاکٹرز کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دورے کے دوران افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی نے اسپتالوں میں ڈاکٹروں سے کام جاری رکھنےکی درخواست کی۔

عبدالحمید حماسی کا کہنا تھا کہ خواتین ڈاکٹرز بلاخوف اپنی ڈیوٹی نبھائیں، موجودہ نظام سے قبل اکثرخواتین ڈاکٹرز خوف زدہ تھیں لیکن اب انہیں بالکل نہیں ڈرنا چاہیے۔

طالبان کمانڈر نے مزید کہا کہ افغانستان کی خواتین ڈاکٹرز ہماری مائیں بہنیں ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mhKils

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times