Wednesday, August 25, 2021

صدرمملکت عارف علوی کا دورہ جی ایچ کیو، پاک آرمی کی قربانیوں کو سراہا

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کر رہے ہیں

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سطح پر سیکیورٹی کے لیے پاک آرمی کی قربانیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا’۔

جی ایچ کیو آمد پر صدر مملکت کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صدرمملکت نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘صدر ملکت اور چیف آف آرمی اسٹاف نے علاقامی صورت حال اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا’۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ‘صدر مملکت کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا اور کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی جانب سے سائبر سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی’۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘صدر مملکت نے پاک آرمی کی پاکستان کی بیرونی اور اندرونی سیکیورٹی کے لیے کاوشوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا’۔

انہوں نے ‘انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان اور دیگر خدمات فراہم کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کے طریقہ کار کی بھی تعریف کی’۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ ہفتے پاکستان ملیٹری اکیڈمی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شورش پسند فورسز ہائبرڈ وار کے ذریعے معاشرے اور ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاک آرمی ان ریشہ دوانیوں سے بخوبی آگاہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے بھرپور انداز میں تیار ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ہم ٹیکنالوجی اور مکمل تندہی سے ملک کے دفاع کو یقینی بنائیں گے اور صرف مضبوط مسلح افواج ہی مادر وطن کے دفاع کی ضمانت دے سکتی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jiwl5b

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times