Tuesday, August 3, 2021

دارالحکومت میں بانی پاکستان کی تصویر کے سامنے لڑکا اور لڑکی کا فوٹو شوٹ زیر بحث، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات پر تنقید

دارالحکومت میں بانی پاکستان کی تصویر کے سامنے لڑکا اور لڑکی کا فوٹو شوٹ زیر بحث، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات پر تنقید

نور مقدم قتل کیس ہو یا سیکٹر ای الیون میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال، گذشتہ کچھ ہفتوں سے پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد مختلف وجوہات کی بنا پر خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ مگر اب ایک اور مسئلے نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ گذشتہ روز ایک لڑکا اور لڑکی کا فوٹو شوٹ منظرِ عام پر آیا جس میں وہ اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر موجود بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر اور ان کے فرمان ’ایمان، اتحاد، تنظیم‘ کے سامنے کھڑے ہیں۔

بس نوجوانوں کی تصویر منظر عام پر آنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے اس پر تنقید شروع ہو گئی اور بات یہاں تک پہنچ گئی کہ ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جانے لگا۔

 اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی توجہ اس جانب دلوائی تو انھوں نے فوری طور پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: ’کسی کے پاس اگر اس بارے میں کوئی معلومات ہیں تو برائے مہربانی ہمارے ساتھ شیئر کریں۔‘



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ls1ILS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times