Wednesday, August 11, 2021

ہم افغانستان میں بہتری چاہتے ہیں اور وہاں کے عوام امن چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

ہم افغانستان میں بہتری چاہتے ہیں اور وہاں کے عوام امن چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ افغانستان کےحالات کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے اور کچھ قوتیں امن کے مخالف کام کررہی ہیں جن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اشرف غنی کے الزامات جاری ہیں مگر پھربھی ہمارارویہ مثبت ہے، ہم افغانستان میں بہتری چاہتے ہیں اور وہاں کے عوام امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہا ہے، آج بھی دوحہ میں امن مذاکرات میں پاکستانی وفد شامل ہے، پاکستان کا مثبت کردار اور قیام امن کیلئے کوشش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کےحالات کی ذمہ داری پاکستان پرڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے لیکن آج دنیا افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہ رہی ہے، افغانستان سے باہر ایک طبقہ اسپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہہ دینا کہ پاکستان نے ڈیڑھ انچ کی مسجد بنارکھی ہے درست نہیں، ہم عالمی اتفاق رائے کا حصہ ہیں اور ہمارے مقاصد یکساں ہیں تاہم کچھ قوتیں امن کے مخالف کام کررہی ہیں جن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔


from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3CCuW0G

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times