Thursday, August 12, 2021

افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کردی

 طالبان

افغان حکومت نے ملک میں بڑھتے اثرورسوخ کے باعث طالبان کو شراکت اقتدار کی پیشکش کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکومت نے ملک میں طالبان کے بڑھتے اثرو رسوخ اور تشدد کو روکنے کے لیے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کردی ہے، طالبان کو یہ پیشکش قطر کے ذریعے کی گئی جہاں طالبان کا نہ صرف سیاسی دفتر موجود ہے بلکہ افغان امن عمل پر بات چیت بھی جاری ہے۔ دوسری جانب کابل میں افغان صدارتی محل کی جانب سے اس پیشکش کی تصدیق تو نہیں کی گئی تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ امن عمل کے لیے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ دوحا میں مذاکرات جاری ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے غزنی شہر کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کے بعد رواں ہفتے طالبان کی جانب سے قبضہ کیے گئے دارالحکومتوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے جب کہ حکومت نے اس صورتحال کے بعد ہی طالبان کو پیش کش کی ہے۔ اس کے علاوہ گورنر غزنی اپنی جان اور محفوظ راستہ دینے کے بدلے شہر طالبان کے حوالے کرکے فرار ہوگئے تھے تاہم افغان سیکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان اب تک افغانستان کے 10 صوبائی دارالحکومتوں پر قابض ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ آج ہی طالبان نے قندوز کے ائیرپورٹ اور فوجی ہیڈکوارٹر پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔


from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iGlG3J

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times