
یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی اور پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے مظفرآباد ٹھوٹھہ میں قائم مہاجرین کیمپ اور قائداعظم میموریل ریسٹ ہاوس برسالہ کا دورہ کیا۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ٹھوٹھہ میں قائم مہاجرین کیمپ کے دورہ کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صاحب نے ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر کشمیر کا حقیقی سفیر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
اس موقع پر کمشنر مظفرآباد نے ثوبیہ کمال اور دیگر پارلیمنٹیرینز کو مہاجرین کیمپ اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fCuSEB
0 comments: