Saturday, August 7, 2021

پشین میں پولیس کی کارروائی، اے این پی رہنما عبید اللہ کاسی کے قتل میں ملوث 5 ملزمان ہلاک

پشین میں پولیس کی کارروائی، اے این پی رہنما عبید اللہ کاسی کے قتل میں ملوث 5 ملزمان ہلاک

پشین کے علاقے سرخاب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے این پی رہنما عبید اللہ کاسی کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کو ہلاک کردیا۔

پشین کے علاقے سرخاب میں پولیس کی کارروائی کے دوران 5 ملزمان ہلاک ہوگئے، ملزمان اے این پی رہنما عبید اللہ کاسی کے قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پشین پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں 5 ملزمان مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہم ملزم ظریف خلجی 2 ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VA2J9S

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times