Thursday, August 19, 2021

پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دیْاے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرض قومی شاہراہ این 55 شکار پور راجن پور کی اپ گریڈیشن کے لیے دیا جا رہا ہے جبکہ شکار پور راجن پور سیکشن کو منصوبے کے تحت دو لین سے چار…

این 55 کی اپ گریڈیشن سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کوریڈور کے تحت کی جائے گی۔

این 55 شاہراہ وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کوریڈور منصوبے کا حصہ ہے جو کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں کو قومی اور بین الاقوامی مراکز کے ساتھ منسلک کرتی ہے۔اس منصوبے سے سندھ اور پنجاب سے گزرنے والی اس شاہراہ کی استعداد کاری بہتر ہو گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ منصوبہ سڑک کے حفاظتی نظام کو نافذ کرنے اور حادثے کے بعد موثر جواب کو یقینی بنانے کے لیے بس اسٹاپس، ایمرجنسی رسپانس سینٹرز اور ٹریفک پولیس کی سہولیات کی تعمیر کرے گا۔

بس اسٹاپس اور ایمرجنسی رسپانس سینٹرز میں استعمال کنندگان بشمول بوڑھے، خواتین، بچے اور معذور افراد کے لیے مختلف سہولیات اور آرام کی جگہیں شامل ہوں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3D2XArY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times