Thursday, August 5, 2021

ٹوئنٹی20 سیریز میں فتح نے مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ لائف لائن کچھ بڑھا دی

 مصباح الحق

ویسٹ انڈیز کے خلاف بارش سے متاثرہ ٹوئنٹی20 سیریز میں فتح نے مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ لائف لائن کچھ بڑھا دی۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق وہ ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ تک ذمہ داری جاری رکھ سکتے ہیں۔ انگلینڈ کے ٹور میں مایوس کن نتائج کی وجہ سے کچھ بورڈ آفیشلز اور دیگر حکام مصباح کی کارکردگی کے حوالے سے مطمئن نہیں تھے۔

کیریبیئن جزائر میں 4 ٹی 20 میچز کی سیریز بارش سے شدید متاثر ہوئی جس میں سے3 کا نتیجہ نہیں نکلا، پاکستان واحد میچ میں فتح کی وجہ سے سیریز 0-1 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ میں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ مصباح کوچنگ میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے موزوں نہیں ہیں۔ البتہ ویسٹ انڈیز میں سیریز بارش سے بْری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے حکام حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ پائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jqdPqb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times