
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 120 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 535 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 532 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 306 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mBxx5D
0 comments: