
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہوگئی جس کے باعث شہر میں ویکسی نیشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ روز 107 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح بڑھنے پر ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق شہر میں ویکسی نیشن کیمپس قائم کیے جائیں گے اور دفاتر میں بھی ویکسی نیشن کےلیے کیمپ لگیں گے۔
اس کےعلاوہ شہر اور گردونواح کے ہوٹلز پر عملے کو آج سے ویکسین لگائی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VhxrED
0 comments: