Saturday, July 24, 2021

آزاد کشمیر الیکشن: میرے لیڈر پر بات ہو گی تو جواب دوں گا: علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈاپور

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے خود پر آزاد کشمیر میں داخلے پر پابندی کو زیادتی قرار دے دیا۔

وفاقی وزرا مراد سعید اور علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کشمیر میں پابندی پرکہا کہ مجھ پر پابندی لگانا زیادتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ میڈیکل کالج کی بلڈنگ بناکرکمیشن کھالیاگیا، ہاسٹل بنایا ہی نہیں، کشمیری عوام سابق حکومتوں کی کارکردگی جانتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے انتظامیہ کو دھمکی دی لیکن ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا، میرے لیڈر پر بات ہو گی تو جواب دوں گا۔

پریس کانفرنس میں مراد سعید کا کہنا تھاکہ کہا گیا علی امین گنڈا پور نے فائرنگ کی جبکہ فائرنگ توعلی امین گنڈا پور پر ہوئی ہے، ان کا راستہ سات مرتبہ روکا گیا۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور پر آزاد کشمیر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی لیکن وفاقی وزیر پابندی کے باوجود جلسوں سے خطاب کرتے رہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2V76YJN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times