Sunday, July 18, 2021

ایک طرف اشرف غنی ہم پرالزامات لگارہے تو ‏دوسری طرف تعاون بھی مانگ رہے: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایک طرف اشرف غنی ہم پرالزامات لگارہےہیں تو ‏دوسری طرف تعاون مانگ رہے ہیں دوشنبے میں بھی افغان صدر نے غیر مناسب بیان دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‏تعجب ہوا افغان حکومت نےاپنا سفیر بلالیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پرافغان سفیرکی بیٹی کامقدمہ درج ‏کیاگیا۔ افغانستان کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان واقعےکی مکمل تحقیقات کر رہا ہے کل صبح 10بجےافغان ہم ‏منصب سےبات کروں گا۔ اچانک افغان سفیرکی طلبی پرتشویش ہے جذبات میں کوئی فیصلہ نہیں ‏کرنا چاہئے۔ ہمی امیدتھی کہ افغان سفیر ہم سے تعاون کرے گا۔ افغان سفیر یہاں رہیں گے اور ‏تحقیقات میں تعاون کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن میں شراکت دار ہے لیکن افغانستان میں چھوٹاساطبقہ پاکستان میں ‏امن کانفرنس نہیں چاہتا تھا۔ بھارت بھی چاہتاہےپاکستان میں امن کانفرنس نہ ہو۔ بھارت معاملات کو ‏بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئےسب سےزیادہ کوششیں پاکستان نےکیں، ایف اے ٹی ‏ایف سے متعلق تو میں نے کئی ہفتے پہلےکہہ دیا تھا فیٹف پلیٹ فارم کوبھارت سیاسی مقاصد ‏کیلئےاستعمال کر رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ipWVHI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times