Monday, July 5, 2021

سندھ کا وفاقی حکومت سے افغان مہاجرین کیمپس لگانے کا مطالبہ

سندھ کا افغان مہاجرین کیلئے فاٹا، کے پی اور پنجاب میں کیمپس لگانے کا مطالبہ

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے افغان مہاجرین کیلئے فاٹا، کے پی اور پنجاب میں کیمپس لگانے کا مطالبہ کردیا۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان خانہ جنگی کی وجہ سے نقل مکانی روکنے کے لیے بارڈرسیل کیےجائیں جب کہ نقل مکانی ناگزیر ہو تو انہیں افغانستان سے ملحقہ علاقوں تک محدود رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزین کے لیے فاٹا، پنجاب اور کے پی میں کیمپس لگائے جائیں، سندھ خاص طور پر کراچی پر پہلے ہی تیزی سے بڑھتی آبادی کا دباؤ ہے اسی وجہ سے کراچی پہلے ہی امن و امان، بجلی، گیس، پانی اور روزگار جیسے مسائل کا شکار ہے۔ 

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر افغانیوں کا پاکستان کی طرف ہجرت کا امکان ہے، سندھ مزید کسی بڑی ہجرت کا متحمل نہیں ہو سکتا، سندھ میں ضیاء کے لائے ہوئے افغانی ابھی تک واپس نہیں گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dJXydK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times