Tuesday, July 13, 2021

بیرون ملک سفر کے خواہش مند حضرات کیلئے شرائط مختص، سعودی عرب

بیرون ملک سفر کے خواہش مند حضرات کیلئے شرائط مختص، سعودی عرب

 سعودی عرب نے بیرون ملک سفر کے خواہش مند غیرملکیوں کے لیے نئے قوائد وضوابط جاری کردیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں مقیم وہ تارکین وطن جو بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں 4 اہم شرائط پر عمل کرنا گا جن میں ریزرویشن، مؤثر ویزا، مؤثر پاسپورٹ اور جہاں سفر کرنا ہے اس ملک کی شرائط کی پابندی کرنا شامل ہے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اس ضمن میں وضاحت بھی جاری کی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایسے ممالک کا سفر کرتے ہیں جہاں سفری پابندی عائد نہیں انہیں سعودی عرب لوٹنے پر ہوٹل قرنطینہ کرنا پڑے گا۔

البتہ بعض اسے زمرے کے افراد ہیں جن پر مذکورہ بالا پابندی عائد نہیں ہوگی لیکن ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ مستثنی زمروں میں سعودی شہری، سعودی کی غیرملکی بیوی، سعودی خاتون کا غیرملکی شوہرِ اور ان زمروں میں سے کسی ایک کے ہمراہ سفر کرنے والا گھریلو عملہ شامل ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر سعودی عرب نے پاکستان سمیت 9 ممالک پر سفری پابندی عائد کررکھی ہے لیکن جو شہری سعودی عرب سے مذکورہ ممالک جانا چاہتے ہیں انہیں اجازت ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UIzYr4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times