Monday, July 12, 2021

احتساب کا کوئی عمل جاری نہیں ہے بلکہ انتقام ہی انتقام چل رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

احتساب کا کوئی عمل جاری نہیں ہے بلکہ انتقام ہی انتقام چل رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کوئی تو کیس ثابت کرے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) روز دعوے کرتے ہیں کہ احتساب کا عمل جاری ہے لیکن احتساب…

انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے۔ کیس ثابت نہیں ہوتا اور ضمانت ہو جاتی ہے۔ حکومت کو 3 سال ہوگئے وہ کوئی تو کیس ثابت کرے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزرا ساتھ مل کر پریس کانفرنسز کرتے ہیں ان کو یہ حق کس نے دیا ؟ عدالت کہہ چکی ہے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا گیا تو پھر کیس ہے کیا ؟

انہوں نے کہا کہ یہاں انصاف کے بنیادی تقاضے پورے نہیں کیے جاتے۔ عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو بتایا جائے کہ نیب کے کیسز کیا ہیں ؟ ملک میں انصاف کا نظام ایسا ہے جو تقاضے ہی پورے نہیں کرتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انصاف کے دعویدار اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو پڑھیں۔ عدالتوں میں بلانا صرف زبان بندی کی کوشش ہے جبکہ حکومتی وزرا اور سرکاری افسران خود کہہ رہے کہ نیب زدہ ماحول میں کام نہیں کرسکتے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ed1qnQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times