Thursday, July 1, 2021

بھارت میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

جیل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہوا ہے جس میں دونوں ممالک میں قید ‏ایک دوسرے کے قیدیوں کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے فہرست بھارتی کمیشن اسلام آباد کے حوالے کی جس ‏میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کل 609بھارتی قیدی موجود ہیں، قیدیوں میں 51سویلین اور ‏‏558فشرمین شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے فہرست پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی کے ‏حوالے کی گئی بھارت میں 345پاکستانی قید ہیں جس میں 271شہری اور 74فشرمین شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہر سال یکم جولائی کو کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل دفتر خارجہ نے پاکستان اور اسرائیل کی مشترکہ نیوی مشقوں میں شرکت پر ردعمل کا ‏اظہار کرتے ہوئے کہ پاکستان ہمیشہ مسئلہ فلسطین اٹھاتا رہا ہے، فلسطین کا دارالحکومت القدس ‏شریف ہونا چاہیے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشترکہ نیول مشقوں سی بریز بطور مبصرشرکت کررہا ہے ، ‏پاکستان کی شرکت کاہرگزمطلب نہیں کہ اسرائیل پرپالیسی تبدیل ہوگئی، پاکستان چاہتا ہے اسرائیل ‏‏1967 سے پہلے کی پوزیشن پر سرحدوں کو لائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hiDtMo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times