Friday, July 2, 2021

فواد چوہدری پروپیگنڈہ مشین ہیں، ترجمان ن لیگ بھی بھی میدان میں آگئی

فواد چوہدری پروپیگنڈہ مشین ہیں، ترجمان ن لیگ بھی بھی میدان میں آگئی

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی میں شرکت نا کرنے سے متعلق فواد چوہدری کے شہباز شریف سے منسوب پیغام کو جھوٹ قرار دیدیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پروپیگنڈہ مشین ہیں، میٹنگ اسپیکر نے بلائی تھی شہباز شریف کیسے منع کرتے، شہباز شریف نے کسی کو کوئی پیغام نہیں بھیجا۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے پاس شہباز شریف یا شہباز شریف کے دفتر کی کوئی سرکاری خط و کتابت ہے تو دکھائیں؟
ترجمان ن لیگ نے سوال کیا کہ کیا عمران صاحب کورونا کی نیشنل پارلیمانی میٹنگ سے شہباز شریف کے کہنے پر چلے گئے تھے؟ قومی اہمیت اور سلامتی کے دیگر معاملات پر عمران صاحب کیا شہباز شریف کے کہنے پر نہیں آئے تھے؟

مریم اورنگزیب نے یہ بھی پوچھا کہ الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر کے لیے مشاورت سے بھی شہباز شریف نے عمران صاحب کو منع کیا تھا؟

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Uetz6O

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times