Thursday, July 8, 2021

یورو فٹبال کپ میں جرمنی کے شکست پر آبدیدہ ہونے والی بچی کو لاکھوں روپے کا انعام

یورو فٹبال کپ میں جرمنی کے شکست پر آبدیدہ ہونے والی بچی کو لاکھوں روپے کا انعام

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورو فٹبال کپ میں برطانیہ کے ہاتھوں جرمنی کی شکست پر میدان میں موجود 9 سالہ جرمن بچی آبدیدہ ہو گئی۔ آبدیدہ ہونے والی جرمن بچی کو برطانوی شہریوں نے 78 لاکھ روپے کی رقم بطور انعام پیش کر دی۔

جرمنی کی شکست کے بعد آبدیدہ ہونے والی بچی کی تصویر میدان میں لگی بڑی اسکرین اور ٹی وی چینلز پر بھی دکھائی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

بچی کی تصویر وائرل ہونے پر برطانوی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بچی کا خوب مذاق بنایا گیا جس کے خلاف برطانیہ میں ہی مہم چلائی گئی۔

ننھی بچی کے مذاق بنائے جانے کے خلاف مہم چلائے کا مقصد بچی کو احساس دلانا تھا کہ برطانیہ میں ہر شخص برا نہیں ہے اور پھر بچی کے لیے ایک چندہ مہم چلائی گئی جس میں 500 پاؤنڈز کی رقم جمع کر کے بچی کو بطور تحفہ پیش کرنا تھا لیکن یہ مہم 500 پاؤنڈز سے کہیں زیادہ چلی گئی اور بچی کو 36 ہزار پاؤنڈز بطور تحفہ ملا۔

ویلز سے تعلق رکھنے والے جوئل ہیوز اپنے کراؤڈ فنڈنگ پیج جسٹ گیونگ ڈاٹ کام پر کہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ متاثرہ بچی کے والدین یہ رقم اپنی بیٹی کی خوشی پر خرچ کریں تاکہ وہ یہ جان سکے کہ برطانیہ میں ہر کوئی برا نہیں ہے اور ہم دوسروں کا خیال رکھتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3woKu41

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times