
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہےکہ ان کی واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے ساتھ مثبت ملاقات رہی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں معید یوسف نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات میں جنیوا اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔
مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ عالمی و علاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران پاک امریکا دوطرفہ تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تشدد میں کمی اور تنازع کے سیاسی حل پرگفتگو ہوئی۔
Had a positive follow-up meeting with NSA @JakeSullivan46 today in Washington. Took stock of progress made since our Geneva meeting & discussed bilateral, regional and global issues of mutual interest. Agreed to sustain the momentum in Pak-US bilateral cooperation.
— Moeed W. Yusuf (@YusufMoeed) July 30, 2021
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3yfESuv
0 comments: