
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان سفیرکی بیٹی والے معاملے میں ٹیکسی ڈرائیوروں کوچھوڑ دیا ہے لیکن نورمقدم کیس کے ملزم کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کسی شہرکادل ہوتی ہے، میونسپل کارپوریشن والوں کو دنیا بھرمیں عزت دی جاتی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جی بی ،کےپی اورآزادکشمیرکےبعدپی ٹی آئی سندھ میں بھی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی مستقبل میں سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے 1140 لوگ اسی سال مستقل ہوجائیں گے ، جنگ سیداں میں مختص زمین اسی سال لیبر یونین کو مل جائے گی ، میرا مشن صرف نالہ لئی ہے ،قریب رہنے میرے لیے اہم ہیں۔
لال حویلی فائرنگ واقعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم فائرنگ سےگھبرانےوالےنہیں ہیں،مجھ پربھی حملےہوئےہیں، لال حویلی پرپہلےبھی واقعات ہوئےہیں،پولیس تفتیش کررہی ہے۔
نورمقدم قتل کیس سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ نورمقدم کیس کے ملزم کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، میرابس چلےتو میں ملزم کوگولی ماردوں ، میری درخواست ہےکہ اس طرح کےلوگوں کوزیادہ نہ دکھائیں۔
افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغان سفیرکی بیٹی والے معاملے میں ٹیکسی ڈرائیوروں کوچھڑوادیاہے، ٹیکسی ڈرائیورز غریب لوگ ہیں، دن میں کام رات کوٹیکسی چلاتے ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر انھوں نے کہا سندھ میں لاک ڈاؤ ن کریں گے تو اپنا ہی نقصان کریں گے تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن میں کوئی ہرج نہیں ہے، وزیراعظم کےاسمارٹ لاک ڈاؤن کےاقدام کودنیا نےسراہا۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنےوقت پرہونےجارہےہیں ، ان کوسمجھ جانا چاہیےکہ پی ٹی آئی بہترپوزیشن میں آرہی ہے۔
پاک چین تعلقات سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ چین اورپاکستان کےتعلقات ہمالیہ سےبلندہیں، پوری قوم کاچین پراعتماد ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3rJXlNm
0 comments: