Tuesday, July 20, 2021

کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں قربانی کا جذبہ نا ہو، وزیر اعظم

کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں قربانی کا جذبہ نا ہو، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحٰی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عید پر پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ قربانی کا جذبہ عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں قربانی کا جذبہ نا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت درست سمت پر آ چکی ہے، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اعداد وشمار حوصلہ افزا ہیں، مختلف اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا، ان شاءاللہ قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہو گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2V3Pyxx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times