
امریکا کے صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
امریکی اور روسی صدر کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک گفتگوہوئی۔
فون کال کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کو واضح طور پر بتایا کہ امریکا کو معلوم ہوتا ہے جب ہیکنگ آپریشن ان کی سرزمین سے ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اس کی پشت پناہی نہیں کرتی مگر ان سے اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔
جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ امریکا سائبرحملوں کےخلاف ہرضروری اقدام اٹھائے گا۔
روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکانےسائبرحملوں پرروس سےرابطہ نہیں کیا تھا، معلومات کے دائرے میں سائبر جرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات کوتیار ہیں۔
کریملن کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس سائبر سیکیورٹی پر مزید تعاون کی حمایت کرتے ہیں، سائبر سیکیورٹی کا مستقل ’پیشہ ورانہ اور غیر سیاسی ہونا ضروری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3e45bff
0 comments: