Sunday, July 18, 2021

اسلام آباد ٹول پلازہ پر کروڑوں روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑی ضبط

اسلام آباد ٹول پلازہ پر کروڑوں روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑی ضبط

موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ٹول پلازہ پر کروڑوں روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑی ضبط کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لیکسز کے2016 ماڈل 570کی تصویر کرتے ہوئے ضبط کی گئی گاڑی کے متعلق اطلاع دی۔

لکسز2016 ماڈل کی قیمت پاکستان میں5 کروڑ کے قریب ہے۔ گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کے متعلق فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
گاڑی کہاں سے آ رہی تھی اس بارے بھی کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان آتی ہیں اور ضبط کی گئی گاڑیاں حکومت نیلام کر دیتی ہے۔

یہ گاڑیاں بےحد سستی ہوتی ہیں، اور جس رجسٹرڈ گاڑی کی مارکیٹ میں قیمت40 لاکھ ہوتی ہے، وہی این سی پی گاڑی10لاکھ کی بھی مل جاتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wOFaqO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times