Monday, July 12, 2021

ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت کی کار پرفائرنگ

 ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت کی کار پرفائرنگ

امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت کی کار پر مبینہ طو پرفائرنگ کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے تصدیق کی ہے کہ ندیم نصرت کی کار پر فائرنگ ہیوسٹن میں دوپہر کے وقت کی گئی۔ندیم نصرت ہیوسٹن میں تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ نامعلوم ملزمان نے کی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

قبل ازیں ہیوسٹن میں وائس آف کراچی کا پروگرام ہوا، چیئرمین ندیم نصرت کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36sdZrd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times