
وزیراعظم عمران خان نے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمارکا شوکت خانم اسپتال کی فنڈ نگ کیلئے وقت دینا نہیں بھول سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی شوکت خانم اسپتال کی فنڈ نگ کی تقریب میں شرکت سے ابتدائی طور پر فنڈ کا 10 فیصد حصہ جمع کیا گیا تھا۔
Saddened to learn of Dilip Kumar's passing. I can never forget his generosity in giving his time to help raise funds for SKMTH when project launched. This is the most difficult time - to raise first 10% of the funds & his appearance in Pak & London helped raise huge amounts.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 7, 2021
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور لندن میں دلیپ کمار نے امداد میں جمع کرنے میں ہماری بہت مدد کی میری نسل کے لیے دلیپ کمار سب سے بڑے اور ورسٹائل اداکار تھے۔
واضح رہے کہ اداکار دلیپ کمار نے ایک موقع پر وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کیرئیر اور خیراتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کی دعا کی تھی۔
گفتگو کے دوران دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ آپ سب پاکستان کے رہنے والے اور عمران کے عزیز و اقارب عظیم ہیں کہ ان کے اندر اس قدر شجاعت والا، ہمت والا ایک شخص ہے جو بولنگ اور بیٹنگ کرتے کرتے اپنے آپ کو کہاں سے کہاں لے آیا ہے۔انہوں نے عمران خان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم آپ کے شامل حال ہو۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dRPis3
0 comments: