Tuesday, July 20, 2021

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم نے فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کر دی

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم نے فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کر دی

کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والا مسافر گمشدہ سامان واپس ملنے پر خوشی سے نہال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ملازم نے فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کی اور مسافر کو کھویا ہوا سامان اس تک پہنچا دیا۔

کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے مسافر کا گمشدہ سامان واپس مل گیا۔ مسافر کے پرس میں 9ہزار سے زائدکینیڈین ڈالر اور قیمتی دستاویز موجود تھے۔
مسافر قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پرواز پی کے308کے ذریعے اسلام آباد پہنچا تھا۔ مسافر کا پرس لاؤنچ میں گرگیا تھا۔ سی اے اے کے ویجلنس ٹیم نے پرس اٹھا کر ڈی ٹی ایم آفس جمع کرا دیا تھا۔
بعد ازاں سی سی ٹی وی کی مدد سے مسافر کو تلاش کیا گیا اور پھر ضروری کارروائی کے بعد مسافر کی رقم اور دستاویز حوالے کردیا جس پر مسافر بے حد خوش ہوا۔

مسافر نے سول ایوی ایشن عملے کی فرض شناسی کو سراہا اور ادارے کا شکریہ ادا کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3zhEtbe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times