Saturday, July 24, 2021

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کیا

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کیا

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کے تنازع، افغانستان اور سی پیک سے متعلق دیے گئے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو سی پیک سے متعلق بیان دینے کا کوئی حق نہیں ہے اور نا ہی بھارتی پروپیگنڈے سے سی پیک کی اہمیت کم ہوگی۔
زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت افغانستان سے متعلق تشویش ظاہر کرنا بند کرے، بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں، بھارت کے جھوٹے اورمن گھڑت الزامات حقائق کو نہیں بدل سکتے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ تنازع ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iIilzX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times