Wednesday, July 7, 2021

کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی، وزیراعظم این سی او سی کی خدمات کے معترف

کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی، وزیراعظم این سی او سی کی خدمات کے معترف

ٓامریکی جریدے دی اکنامسٹ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کو بہترین طریقے سے قابو کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کو شامل کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)، احساس پروگرام اور اسٹیٹ بینک کو سراہا۔

دی اکنامسٹ کی بحالی کی فہرست میں 3 کیٹیگریز میں 8 اشاریوں کی بنیاد پر وبا سے پہلے کی زندگی کی جانب لوٹنے کے لیے 50 ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

فہرست میں ہر ملک کو 100 میں سے اسکور دیا گیا جو عالمی وبا سے قبل کی سرگرمیوں کی سطح کا بینچ مارک اسکور ہے، جس میں پاکستان کا موجودہ اسکور 84.4 ہے اور یہ ٹریکر ہر ہفتے اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔

اس وقت اس درجہ بندی میں ہانک کانگ 96.3 کے اسکور کے ساتھ سرِ فہرست اور اس کے بعد 87.8 کے اسکور کے ساتھ نیوزی لینڈ ہے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36k3ZjG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times