
عالمی گولڈ منڈی میں اتار چڑھاؤ کے بعد سعودی عرب میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 215.66 ریال ریکارڈ کی گئی۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونے کا نرخ 188.70 ریال رہا اور اسی کی طلب زیادہ دیکھی گئی۔
سعودی گولڈ منڈی میں 18 قیراط ایک گرام سونا پیر کو 161.75 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 125.80 ریال میں دستیاب تھا۔
اسی طرح ایک اونس سونا 6707.00 ریال میں فروخت ہورہا ہے۔ 21 قیراط والے 8 گرام کے کوائن کی قیمت 1510.00 ریال ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ویک اینڈ پر سونے کے نرخ بڑھ گئے تھے۔
خیال رہے کہ کورونا ڈیلٹا وائرس کے پھیلاو سے خدشات کے پیش نظر لوگوں نے سونا خریدنے میں دلچسپی لی جس سے طلب بڑھنے پر قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qOrSJn
0 comments: