
متحدہ عرب امارات نے موڈرنا ویکسین کی ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔موڈرنا ویکسین متحدہ عرب امارات میں منظوری حاصل کرنے والی پانچویں ویکسین ہے۔ اس سے پہلے چار ویکسینز سانوفارم، آسٹرا زینیکا، فائزراور سپوتنک وی بھی شامل تھیں جن کی متحدہ عرب امارات نے منظوری دی۔
متحدہ عرب امارات میں ریکاڈ کورونا کیسز کی کل تعداد 6لاکھ 39 ہزار 476 ہو گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی تقریبا 73.8 فیصد آبادی کی ویکسین کی گئی ہے۔ 63.7 فیصد آبادی کو کورونا کی دو خوراکیں لگ چکی ہیں۔
اب تک چوبس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 75 ہزار 957 دی گئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات ویکسین کی خوراکوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jJXL4A
0 comments: