Wednesday, July 21, 2021

معروف صحافی عارف نظامی انتقال کرگئے، وزیر اعظم سمیت سیاسی اکابرین کا اظہار افسوس

معروف صحافی عارف نظامی انتقال کرگئے، وزیر اعظم سمیت سیاسی اکابرین کا اظہار افسوس

معروف پاکستانی صحافی اور سابق نگراں وفاقی وزیر عارف نظامی انتقال کرگئے۔عارف نظامی گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ عارف نظامی انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کے بانی و ایڈیٹر اور نوائے وقت اخبار گروپ کے بانی حمید نظامی کے بیٹے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عارف نظامی کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے۔ عارف نظامی کے ساتھ طویل تعلق تھا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں ان کے والد اور میرے دادا اور تایا ہم سفر تھے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3xXOyK1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times