Sunday, July 4, 2021

سبی میں دہشت گروں کی جانب سے ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ

 سبی میں دہشت گروں کی جانب سے ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ

بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشت گروں کی جانب سے ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر حملے کے نتیجے میں 5 ایف سی جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھی بھاری نقصان ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کےعلاقے سنگن میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گروں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 5 ایف سی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایف سی کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھی بھاری نقصان ہوا، حملے میں شہید ہونے والوں میں حوالدارظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ ، لانس نائیک ناصرعباس،لارنس نائیک بشیراحمد،سپاہی نور اللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکاعلاقےمیں سرچ آپریشن جاری ہے ، دہشت گردوں کے فرار کی راہیں مسدودکی جارہی ہیں، اس طرح کےبزدلانہ واقعات کے پیچھے دشمن ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایسےبزدلانہ حملوں سےامن و امان کی فضاخراب نہیں ہونےدیں گے ،سیکیورٹی فورسزدشمن کےتمام مذموم عزائم ناکام بنا دیں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dDsuft

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times