
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 86 مریض انتقال کر گئے۔ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 203 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2V3SUB9
0 comments: