Friday, July 30, 2021

پاکستان میں کورونا سے مزید 65 اموات رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 65 اموات رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے باعث مزید 65 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 4 ہزار 950 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 58 ہزار 479 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3j6yXSb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times