Wednesday, July 28, 2021

پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے فتح اپنے نام کرلی

پی پی 38

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے فتح اپنے نام کرلی۔

 پی پی 38 ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان امیدوار احسن سلیم بریار نے فتح اپنے نام کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سبحانی دوسرے نمبر پر رہے۔

تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کےامیدواراحسن سلیم بریار 60588 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کےطارق سبحانی 53471 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے الیکشن میں فتح ملنے پر جشن منایا۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے خطاب بھی کیا۔

حکومتی شخصیات کے بیانات

وفاقی وزیرحماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’جنہوں نےپاکستان مخالف بیان دینے والوں کوڈرائنگ روم میں بیٹھایا، آج انہیں سیالکوٹ والوں نے مسترد کردیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ 2018 میں مسلم لیگ ن کا جیتا ہوا حلقہ تھا، 3سال بعدحلقےکےعوام نےتحریک انصاف کےحق میں فیصلہ دیا‘۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ’سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کی محنت قابل ستائش ہے، پی ٹی آئی کارکنان نےمریم صفدرسمیت سارے مافیا کا غرور خاک میں ملادیا‘۔ فرخ حبیب نے کارکنان کو سلام بھی پیش کیا۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے لکھا کہ ’الحمداللہ!سیالکوٹ نےبھی آج کپتان کےحق میں فیصلہ دےدیا‘۔

حلقے میں صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے سے پُرامن طور پر پولنگ ہوئی، مقررہ وقت ختم ہوتے ہی ریٹرننگ افسران نے ہدایت کے مطابق ووٹوں کی گنتی شروع کردی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3zKFcSl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times