
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان حکومت پر برس پڑیں۔ اپنے بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھاکہ حکومت نے مہنگائی اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیے، پی ٹی آئی مافیا نے چینی بحران سے 230 ارب روپے بنائے۔
انہوں نے کہا کہ مافیا کیلئے روز نئے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز نے 40 ہزار ٹن چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی، دیگر اخراجات ملا کر یوٹیلٹی اسٹورز کو بھی چینی 100 روپے فی کلو میں پڑے گی۔
شیری رحمان کا کہنا تھاکہ چینی کمیشن رپورٹ پر سیاست کرنے والے کیا اب چینی کمیشن کا اعلان کریں گے؟
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UC3kaL
0 comments: