Thursday, July 8, 2021

ملتان میں پہلے ٹرانس جینڈر اسکول کا آغاز،پہلے روز 18 ٹرانس جینڈرز کا داخلہ

ملتان میں پہلے ٹرانس جینڈر اسکول کا آغاز،پہلے روز 18 ٹرانس جینڈرز کا داخلہ

ملتان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لیکچررز کی زیر نگرانی پہلے ٹرانس جینڈر اسکول میں تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسکول کے آغاز کے پہلے روز 18 ٹرانس جینڈرز نے اپنی تعلیم کا آغاز کیا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ تعداد بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس ٹرانس جینڈر اسکول میں نرسری سے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم دی جا رہی ہے، انٹرمیڈیٹ کے بعد ٹرانس جینڈر کو روزگار کے قابل بنانے کے لیے کوکنگ، بیوٹیشن اور ٹیلرنگ کی فنی مہارت بھی دی جائے گی۔
کلاس میں لیکچر دینے والی استاد ٹرانس جینڈر علیشا شیرازی ہیں جنھوں نے ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے انٹرنیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ میں ایم فل کر رکھا ہےاور اب پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر اسکول میں اپنے جیسے افراد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہیں، اسکول کی دوسری ٹرانس جینڈر لیکچرار سائیکالوجی میں بی ایس آنرز ہیں۔
ٹرانس جینڈر اسکول کا سلیبس نرسری سے پرائمری تک جاپان سے مرتب ہو کر آیا ہے جبکہ مڈل سے انٹرمیڈیٹ تک نصاب تعلیم پاکستانی ہوگا۔
حکومت پنجاب کا دعویٰ ہے کے ٹرانس جینڈرز کو نارمل زندگی گزارنے کے لیے اس سے پہلے اس طرح کے مواقع فراہم نہیں کیے گئے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3yx7VJS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times