
سابق وزیر داخلہ و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کی بنیادی تنخواہ میں 15 فیصد کے برابر خصوصی الاؤنس کی تجویز کی خبر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ 15 فیصد اسپیشل پے الاؤنس یکساں طور پرتمام سول وملٹری ملازمین کو دیا جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ ایسے امتیازی فیصلے ملک میں سول ملٹری تقسیم گہری کرنے کا باعث بنتے ہیں، مہنگائی سب ملازمین کیلئے ایک جیسی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزارت خزانہ نے مسلح افواج کے افسران اورجوانوں کی بنیادی تنخواہوں میں 15 فیصد کے برابر خصوصی الاؤنس دینے کی سمری وفاقی کابینہ کو بجھوا دی۔
ایسے امتیازی فیصلے ملک میں سول ملٹری تقسیم گہری کرنے کا باعث بنتے ہیں- مہنگائی سب ملازمین کے لئے ایک جیسی ہے- 15% سپیشل پے الاؤنس یکساں طور پہ تمام سول و ملٹری ملازمین کو دیا جائے- pic.twitter.com/YrIqBjXbWa
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 10, 2021
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3yQDmPz
0 comments: