Friday, July 30, 2021

عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 10ستمبر تک چالان جمع کرانے کی ہدایت

عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان ک

مقامی عدالت نے لڑکا لڑکی تشدد کیس میں ملزمان خلاف چالان جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کو اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد میں لڑکا لڑکی تشدد کیس کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں سماعت ہوئی، ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر مجسڑیٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت ملزمان کی حاضری لگائی گئی، جج نے استفسار کیا کہ یہ کتنے ملزمان پیش کیے گئے ہیں، یہ 7ملزمان ہیں باقی کے پرچہ ریمانڈ کہاں ہیں، جس پر پولیس نے باقی ملزمان کے پرچہ ریمانڈ بھی پیش کر دئیے۔

وکیل ملزمان نے کہا کہ جیل میں کسی سےبھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی،عدالت جیل حکام کوحکم دے ملزمان کی فیملی سےملاقات ہو سکے۔

عدالت نے 10 ستمبر کو ملزمان کے خلاف چالان جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیااور گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث ملزمان کو 13 اور27 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3zT6XYY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times