
مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف کی آج رہائی کاامکان ہے ، عدالت نے جاویدلطیف کو 2،2لاکھ کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف کی آج رہائی کاامکان ہے ، ضمانتی مچلکےجمع ہونےپرروبکارجاری کی جائے گی ، عدالت نے جاوید لطیف کو 2،2 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج نے جاویدلطیف کی ضمانت کا 4صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آرمیں بغاوت سے متعلق کوئی واضح الزام نہیں، کس ادارےکیخلاف بیان دیاتفتیشی رپورٹ میں کوئی ذکرنہیں۔
فیصلے میں کہا ہے کہ مدعی نےایک اندیشےکی بنیاد پرایف آئی آردرج کرائی، جاویدلطیف کیخلاف بغاوت پرمبنی موادریکارڈپرموجودنہیں، جاویدلطیف کی ضمانت منظور کی جاتی ہے ، جاویدلطیف 2،2لاکھ کےضمانتی مچلکےجمع کرائیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wgSc0Y
0 comments: