Wednesday, June 9, 2021

کورونا ویکسین لگانے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے کا بڑا اعلان

کورونا ویکسین لگانے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے کا بڑا اعلان

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے رعایت کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے یہ اعلان ویکسین لگوانے والے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے کیا گیا ہے جنہیں اندرون ملک پروازوں پر کرائے میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں 10 فیصد رعایت کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پردی جائے گی اور اس رعایت کا اطلاق آج 10 جون سے ہوگا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کے لیے کوشاں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3x5GPZq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times