Wednesday, June 9, 2021

ڈہرکی ٹرین حادثے کے بعدایک اورٹرین پٹڑی سے اتر گئی

ڈہرکی ٹرین حادثے کے بعدایک اورٹرین پٹڑی سے اتر گئی

پشاورسے کراچی جانے والی خیبر میل کی بوگی گدو اسٹیشن کے قریب پٹری سےاتری۔اطلاعات کے مطابق دریائے سندھ پل کے قریب خیبر میل کی اسپیڈ کم ہوئی۔ بوگی پٹری سے اترنے سے کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی رفتار کم ہونے کے سبب نقصان نہیں ہوا۔ ملت ایکسپریس کی بوگیاں اترنےکے حادثےکے بعد ڈی ریل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

پاکستان میں ٹرین کے جان لیوا اور بڑے حادثات ذیادہ تر سندھ کے علاقوں میں ہوئے۔ جن میں سیکڑوں جانیں چلی گئیں اور کئی مسافر زخمی ہوئے۔

ڈہرکی ٹرین حادثہ بھی پٹری کی ناقص ویلڈنگ کے سبب پیش آیا۔ ملت اور سرسید ایکسپریس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 62 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں 1269 مسافر سوار تھے۔ ملت ایکسپریس میں765 اور سر سید میں504 مسافر تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ip2J61

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times