Monday, June 14, 2021

اوورسیز پاکستانیوں کا حکومت سے فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ

اوورسیز پاکستانیوں کا حکومت سے فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ

اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت سے فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بیرون ملک واپس جانے کیلئے فائزر ویکسین لگوانی لازم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے ایف نائن ماس ویکسینیشن سینٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں مختلف شہروں سے آئے اوورسیز پاکستانی شریک ہوئے ، بینرز اور پلے کارڈز تھامے مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے حکومت سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وباء کے دوران چھٹیوں پر بیرون ممالک سے پاکستان آئے تھے، بیرون ملک واپس جانے کیلئے فائزر ویکسین لگوانی لازم ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماس ویکسںنیشن سنٹر میں فائزر ویکسین نہیں لگائی جا رہی ، فائزر ویکسین نہ لگوانے پر مطلوبہ ممالک داخلے پر پابندی ہے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فائزر ویکسین کا فوری انتظام کرے۔

یاد رہے چند روز قبل حکومت نے فائزرکوروناویکسین کے استعمال کی حکمت عملی تبدیل کردی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے والے افراد ، اسٹڈی، ورک ویزہ پر جانے والوں کوفائزر ویکسین نہ لگانےکافیصلہ کیا ہے ، فائزرویکسین صرف حجاج اور دائمی امراض کے شکارافراد کولگائی جائےگی۔

ذرائع نے کہا تھا کہ فائزرکی دوسری کھیپ ملنےپربیرون ملک جانےوالوں کولگائی جائےگی، ابھی بیرون ملک جانےوالوں کیلئےآسٹرازنیکاویکسین دستیاب ہے، آسٹرازنیکا ویکسین سعودی عرب،یو اے ای سمیت یورپ میں تسلیم شدہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gjJrxu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times