Thursday, June 17, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے وزرا کے خلاف ایکشن سے نہیں روکا ہے، اسپیکر اسد قیصر

وزیر اعظم عمران خان نے وزرا کے خلاف ایکشن سے نہیں روکا ہے، اسپیکر اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جو مینڈیٹ ملا ہے اس کے مطابق ہی کام کروں گا۔اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزرا کے خلاف ایکشن سے نہیں روکا ہے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا استعفیٰ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی خواہش ہو سکتی ہے تاہم میری کوشش ہے کہ ایوان کو قانون کے مطابق ہی چلایا جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں سب کو دلیل سے بات کرنی چاہیے اور فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ بجٹ کیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اور حکومتی اراکین سے بھی رابطے کیے ہیں بہر حال کسی کو ایوان سے اٹھا کر باہر تو نہیں پھینک سکتا۔ کچھ اراکین پر ایوان میں داخلے پر پابندی لگائی تو اس پر بھی اعتراض کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو ایکشن لیا وہ اس وقت تک لیا جب تک میں اجلاس چلتا رہا۔ اجلاس کے بعد کی ویڈیوز دیکھ کر ایکشن لیا ہے اور جومینڈیٹ ملا ہے اس کے مطابق کام کروں گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2S7KhEi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times